اسپیکر قومی اسمبلی کی تمباکو کاشکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ھنگامی اقدامات کی ہدایات

پاکستان تمباکو بورڈ اور گورنس انسپکشن ٹیم سے تمباکو کے خریداری میں رکاوٹوں پر رپورٹ طلب، اسپیشل کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کو دورہ کرنے کی ہدایت

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے ملاقات کے دوران پاکستان تمباکو بورڈ کے قوانین میں ترامیم سگرٹ پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ غیر جانبدارانہ کاسٹ آف پروڈکشن سروے اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ کسانوں کے پاس پڑا ہوا موجودا سٹاک جلد سے جلد اٹھایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تمباکو بورڈ کے کردار کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے قوانین میں تبدیلی اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمباکو سے منسلک لاکھوں لوگوں کے جائز منافے کا انحصار پاکستان تمباکو بورڈ کے ایک مؤثر اور شفاف کرادار پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کے موجوہ نضام سروے پر کسانوں کو اعتماد نہیں ہے اس لئے ایک غیر جانبدارانہcost of production survey انعقاد انتہائی ناگزیر ہے۔ تمباکو کاشکاروں کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمان میں کسانوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کی تحفظ کرینگے۔ اس سلسلے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مروجہ قوانین میں تبدیلی کے عمل کی نگرانی وہ خود کر رھے ھیں۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔