مایا علی کی تصویریں دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

بدھ 22 ستمبر 2021 16:53

مایا علی کی تصویریں دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء)ادکارہ مایا علی کی ناساز طبیعت کے حوالے سے میک اپ آرٹسٹ شعیب ملک نے اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے مایا علی کے حالیہ شوٹ کی چند تصویریں شیئر کیں جس میں وہ اداکارہ کا میک اپ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور مایا نے گردن کے گرد ایک کالر بھی باندھ رکھا ہے۔مایا علی کی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ مایا علی مجھے معلوم ہے کہ آپ یہ تصاویر دیکھ کر برہم ہوں گی لیکن مجھے یہ پوسٹ کرنا ضروری لگا تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ وہ جو اسکرین پر دیکھتے ہیں وہ تصویر کا دوسرا رخ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 سال سے ایک ساتھ کام کررہے ہیں اور مایا کو کبھی کسی سے جھگڑا کرتے یا بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا۔ میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مایا کتنی بیمار ہے، اور وہ میں ہی تھا جو انہیں اسپتال لے کر گیا تھا،لیکن جب وہ چند دن بعد اسپتال سے واپس سیٹ پر آئیں تو بالکل نارمل لگ رہی تھیں، انہیں دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ کتنی تکلیف میں تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مایا علی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مایا اللہ آپ کو مزید عزت اور کامیابی سے نوازے، اور آپ کی مشکل آسان کرے، میں واقعی آپ کا بہت احترام کرتا ہوں۔جواب میں مایا علی نے شعیب خان کی بھرپور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔