پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
معروف ہدایت کار بلال لاشاری اور نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب 21 مئی 2026 کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
عمر جمشید
پیر 11 مئی 2026
15:42
تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہے اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں میں سرفہرست سمجھی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
فلم میں پاکستان کے معروف اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ فلم کے کرداروں اور ڈائیلاگز کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
فلمی ماہرین کے مطابق چین کا فلم کوٹہ سسٹم دنیا کے سب سے سخت اور ایکسکلوسیو فلم کوٹہ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں ہر سال محدود غیر ملکی فلموں کو ہی ریونیو شیئرنگ کوٹہ سسٹم کے تحت ریلیز کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کوٹہ میں شامل ہونے کے لیے نہ صرف مختلف ممالک بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی فلمیں بھی سخت مقابلہ کرتی ہیں۔ ایسے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا چین کے ریونیو شیئرنگ کوٹہ سسٹم کے لیے منتخب ہونا پاکستان اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا جارہا ہے چین جیسے بڑے فلمی مارکیٹ میں پاکستانی فلم کی نمائش نہ صرف پاکستان کے سینما کے عالمی معیار کا ثبوت ہے بلکہ اس سے مستقبل میں مزید پاکستانی فلموں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں چین جیسے بڑے فلمی مارکیٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم چینی ناظرین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر مزید مضبوط پہچان ملے گی۔
شوبز حلقوں نے بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیاب فلم کی وجہ پاکستانی سینما بھی اب بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہا ہے اور یہ کامیابی پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ّفلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنیوالے سینئراداکارمصطفی قریشی نے زندگی کی 86 بہاریں دیکھ لیں
-
خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہوں،صباقمر
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
-
]عمران عباس فٹنس دکھانے پر ٹرولنگ کا شکارہوگئے
-
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم “سائیکو” کی پروموشن کے سلسلے میں سیالکوٹ پہنچ گئیں
-
خدیجہ سلیم نے ’ماہ نور‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں
-
معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
اچانک ایک شخص اکیلا میچ آپ سے چھین لے تو وہ لمحہ ناقابلِ یقین ہوتا ہے، گلرکارعاصم اظہرنے کوہلی سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا
-
اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع،شوبزشخصیات کی جوڑے کو مبارکباد،نیک تمنائیں پیش
-
مرد کی بد صورتی اس کی خالی جیب ہوتی ہے ‘ نبیل ظفر
-
ڈرامہ سیریل ’’ ماہ نور ‘‘ میں سب نے اپنا بہترین کرنے کی کوشش کی ‘ خدیجہ سلیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.