خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہوں،صباقمر

پیر 11 مئی 2026 18:44

خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہوں،صباقمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔ اداکارہ ایک بار پھر اپنے منفرد خیالات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس پر نہایت گہرے انداز میں گفتگو کی۔

(جاری ہے)

صبا قمر نے کہا کہ ان کی زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک عجیب خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف موجود ہے۔صبا قمر کے اس فلسفیانہ انداز نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ انہیں گہرے غور و فکر پر بھی مجبور کر دیا۔