ّفلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنیوالے سینئراداکارمصطفی قریشی نے زندگی کی 86 بہاریں دیکھ لیں

پیر 11 مئی 2026 18:16

ّفلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنیوالے سینئراداکارمصطفی قریشی نے زندگی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالے سینئراداکار مصطفی قریشی نے زندگی کی86 بہاریں دیکھ لیں، ان کے مداحوں کی جانب سے 11مئی پیر کو ان کی سالگرہ منائی گئی۔مصطفی قریشی 11مئی 1940کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ان کی پہلی فلم1958میں ریلیز ہوئی،جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا، اس فلم میں نے انھیں منفرد شناخت اور پہچان دیدی۔

(جاری ہے)

پنجابی فلموں نے مصطفی قریشی کی شہرت کو چارچاند لگادیے،پہلی پنجابی فلم ’’چارخون دے پیاسے‘‘میں بھی یادگار کردار نبھایا۔اسی طرح ’’مولا جٹ‘‘ میںسپر سٹا رمصطفی قریشی نے نوری نت کے کردار کو بھی انمول بنادیا۔40سال سے زائد عرصہ کے دوران ساڑھے 600سے زائد فلموں میں پرفارم کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان میں ’’لاکھوں میں ایک، جی دار، سرگم، جیوا، ناگ دیوتا، وڈیراسائیں، سانجھی ہتھکڑی، ضدی خان، خودار، بدلے دی آگ، ہانگ کانگ کے شعلے، سجاول ڈاکو، شعلے، سنگسار، جٹ دا ویر، حراست، ہٹلر، اسمگلر، گرفتار، خان دوست، چورسپاہی، حشرنشر، ہتھکڑی، پردیسی اورعندلیب‘‘سمیت دیگرشامل ہیں۔