امریکہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کےشعبہ میں تعاون پر بات چیت
جمعرات 23 ستمبر 2021 11:08
اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کی ناظم الاُمور اینجیلا پی ایگلر نے کہا کہ امریکہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے شفاف اور موثر توانائی ڈھانچہ تشکیل دینے میں پاکستان کی مدد کررہا ہے۔
(جاری ہے)
یہ شراکت پہلے کی نسبت زیادہ اہمیت کی حامل اِس لیے بھی ہے کہ پاکستان میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی مجموعی مقدار کا نصف سے زیادہ حصہ توانائی کےشعبہ سے ہوتاہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ شفاف توانائی ذرائع تک رسائی ممکن بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ساتھ یو ایس ایڈ کا کام بجلی کی ترسیل کی موثر منصوبہ بندی کے ذریعہ قابل تجدید توانائی کے استعمال کے اہداف حاصل کرنے میں پاکستان کا مددگار ثابت ہوگا جبکہ گولن گول اور گومل زم ڈیموں کی تعمیر میں دونوں اداروں کا اشتراک پن بجلی کی پیداوار کی استعدادکار میں ۱۲۵ میگاواٹ اضافہ کا باعث بنا ہے۔
توانائی کےشعبہ میں درپیش مشکلات کو حل کرنے میں نجی شعبہ کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔اِس ضمن میں امریکی کمپنیاں عرصہ دراز سے پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور ماہرانہ مدد فراہم کرنے کے ذریعہ مصروف عمل ہیں۔ آج کے مذاکرات کے دوران امریکہ کی تجارتی اور ترقیاتی ایجنسی نے کراچی میں جانوروں کے فُضلے کو بایو میتھین گیس میں تبدیل کرنے کے لیے کچرےسےتوانائی پیدا کرنے کے منصوبہ کے لیے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ یہ مستقبل میں اِس طرح کے مزید منصوبوں میں سے اپنی نوعیت کا ایک منصوبہ ہے ۔
امریکہ مسقبل میں بجلی کی پیداوار کے شعبہ کو شفاف، موثر اور پائیدارخُطوط پر اُستوار کرنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، جو کہ پائیدار اور مشترکہ ترقی کا سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.