پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے کیمیکلز صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں،ماہرین صحت

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:39

پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے  کیمیکلز  صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں،ماہرین ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) :ماہرین صحت نے  خبردار کیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کئے جانیوالے کیمیکلز صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے لئے محفوظ اور تازہ رکھنے کے لئے عمومی طورپر جو کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں ان میں کیلشیم ، کاربائیڈ ، آر سینک اور فاسفورس وغیرہ شامل ہیں  جن کےکئی ممالک میں استعمال پر پابندی عائد ہے تاہم یہاں پر پھلوں اور سبزیوں میں استعمال عام ہے جو کہ انتہائی مضر ہے۔

  ماہر غذائیت ڈاکٹر احسن اکرم نے اے پی پی کو بتایاکہ یہ کیمیکلز پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں تاہم اس کے مضر اثرات صحت پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پھلد ار درختوں آم ، کیلا ، سیب سمیت دیگر کی نشو و نما کے لئے بھی مختلف قسم کے ہارمونز اور سلفر کا ا ستعما ل  کیا جاتا ہے جو کہ انسانی زندگی کے لئے خطر ناک ہے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی ہسپتال کی فزیشن ڈاکٹر تسنیم اختر نے بتایاکہ ان کیمیکلز کے نتیجے میں کینسر ، گردوں اور معدے کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کیمیکلز کے استعمال  کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں دستیاب دودھ، دہی اور دیگر اشیائے خوردونوش بھی خالص نہیں  جبکہ اب پھلوں اور سبزیوں میں کیمیکلز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔ ایک خاتون ثمینہ چوہدری نے کہاکہ عوام کس پر اعتماد کرے جب اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ہو تو پھر کیا کھایا جائے ۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمیکلز کے استعمال کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :