چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سعودی قیادت کو مملکت کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:25

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سعودی   قیادت کو مملکت  کے قومی دن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی عرب کی قیادت کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام پارلیمان اور حکومت سعودی عرب کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں، قومی دن کسی بھی ملک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات تاریخی اور مثالی ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی مماثلتیں پاکستان اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے قریب رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب ترقی و خوشحالی کا مشترکہ ویژن رکھتے ہیں اور دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔

اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کے بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ مذہبی او رثقافتی مماثلتوں کے علاوہ امن و خوشحالی کیلئے مشترکہ بصیرت دوطرفہ تعلقات کو تقویت بخشتا ہے۔