آذربائیجان،سہ فریقی مشق تھری برادرز 2021 کا اختتام

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:09

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سہ فریقی مشق "تھری برادرز 2021" کا آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اختتام ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی افواج نے حصہ لیا۔ سہ فریقی تھری برادرز مشق دو ہفتوں تک جاری رہیں۔

(جاری ہے)

مشق میں علاقائی دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔مشترکہ قوت کے باہمی تعاون، انضمام اور آپریشن صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف تھے۔آذربائیجان کے سروسز چیف، اسپیشل فورسز آذربائیجان کے کمانڈر جنرل بھی موجود تھے۔