طبی شعبے میں فزیو تھراپی کی اہمیت کسی بھی لحاظ سے کلینیکل سائنسز سے کم نہیں ہے ،مشتاق غنی
جمعرات 23 ستمبر 2021 23:26
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کااظہار خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاورکے زیر اہتمام عالمی یوم فزیکل تھراپی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
جب کہ اس موقع پر کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الحق،سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ،رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور،ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنز پروفیسر ڈاکٹر حیدر دارین،ڈائریکٹر آئی پی ایم آر ڈاکٹر عرفان اللہ،مختلف فزیوتھراپی انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان،فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہاکہ ہماری نئی نسل کوسرکاری ملازمتوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنی طبی خدمات کے ذریعے نہ صرف اپنے لیئے بلکہ اپنے ارد گرد موجو دبے روزگار نوجوانوں کے لیئے بھی روزگارکے مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جامعات کا بنیادع کام تحقیق، جدت اور کمرشلائزیشن ہونا چاہئے محض ڈگریوں کی تقسیم سے جامعات اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے ایم یوپروفیسر ضیاء الحق جن میں تمام قائدانہ صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں وہ کے ایم یو کو نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی ایک مثالی یونیورسٹی بنائیں گے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ہماری جامعات کو سرکاری فنڈز پر انحصار کی بجائے خود انحصاری کی طرف آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے پاس نہ قدرتی وسائل ہیں اور نہ ہی انکے ہاں زراعت اور افرادی وسائل کی فراوانی ہے لیکن وہ معاشی میدان میں ساری دنیا کی قیادت کررہے ہیں جس کی وجہ ان ممالک کاتعلیم کے میدان میں تحقیق اوراپلائیڈ سائنسز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے پناہ قدرتی اور افرادی وسائل سے مالامال کر رکھا ہے لہٰذا اگر ہم بھی تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز پر فوکس کرکے آگے بڑھیں گے تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔انہوں نے یقین دلایاکہ وہ فزیوتھراپسٹ کاہاؤس جاب کا مسئلہ مستقل بنیادوں حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے بات کریں گے امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیزیو تھراپی کا شعبہ ماضی میں نظر انداز رہا ہے۔ ماضی میں یہ تین سالہ ڈپلومہ تھا اب یہ پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کاڈگری پروگرام بن چکا ہے جس سے اس کی اہمیت اور ضرورت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا اس ضمن میں اب ہمرے لیئے سب سے بڑ اچیلنج اس کے معیار کو معیار کو مذیدبہتر بنا نا ہے۔انہوں نے کہاکہ کے ایم یو ملک کی پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں دیگر پروگرامات کی طرح عنقریب فزیوتھراپی میں پی ایچ ڈی شروع کی جائے گی جس سے اس کے معیار میں انشائ اللہ مذید بہتری آئے گی۔تقریب سے پروفیسر حفیظ اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیاجب کہ قبل ازیں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے یونیورسٹی میں پودا لگانے کے علاوہ وائس چانسلر کے ایم ی وپروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈائریکٹر کیوای سی مس سیدہ آسیہ بخاری کے ہمراہ کے ایم یو کیوای سی ڈائریکٹریٹ میں پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس ان ہائر ایجوکیشن (پنکاہی)کے مرکزی سیکرٹیریٹ کا افتتاح بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.