سردار عطاء اللہ خان مینگل کا چہلم 3اکتوبر کو منایا جائیگا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سرپرست اعلی عظیم بلوچ رہبر سردار عطاء اللہ خان مینگل کی چہلم 3اکتوبر کو بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی جس میں تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چہلم سے متعلق تعزیتی ریفرنس ، پروگرامز ابھی سے ہی حتمی شکل دیں تاکہ عظیم رہبر کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :