شاہ محمود قریشی دورہ برطانیہ کے دوران انگلینڈ کے دورے کی منسوخی کا معاملہ اٹھائیں گے

وزیر خارجہ اپنے برطانوی ہم منصب اور برطانوی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 ستمبر 2021 11:14

شاہ محمود قریشی دورہ برطانیہ کے دوران انگلینڈ کے دورے کی منسوخی کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2021ء ) نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی حکام سے مختلف امور پر بات چیت کے لیے ہفتہ کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اپنے برطانوی ہم منصب اور برطانوی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کے حکام کے ساتھ مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے ای سی بی کے فیصلے کو بھی اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دی ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور خارجہ اور دولت مشترکہ دفتر کے سینئر حکام بھی ای سی بی کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ ای سی بی کی جانب سے سکیورٹی کے مسائل کے بجائے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے نے برطانیہ اور پاکستان حکومت کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔