صدرمملکت کاچینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کا دورہ ،بریفنگ دی گئی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:27

صدرمملکت کاچینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کا دورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کے دورے پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چینی کمپنی کی مینجنگ ڈائریکٹر کیرن چن نے صدر مملکت عارف علوی کا استقبال کیا،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،صدر مملکت کو ٹیکسٹائل فیکٹری کی ایم ڈی کیرن چن نے سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی،صدر مملکت نے 150ملین ڈالر سے شروع ہونے والے چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کا افتتاح کیا