
صدر آئی سی سی آئی نے آئی ٹین مرکز میں بینک آف خیبر کی راست اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح کردیا
اسلامی بینکاری پر خصوصی توجہ دے کر کاروبار اور سرمایہ کاری کو بہتر فروغ دیا جا سکتا ہے، سردار یاسر الیاس خان
ہفتہ 25 ستمبر 2021 18:04

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی آئی ٹین مرکز اسلام آباد میں بینک آف خیبرکی راست اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سردار یاسر الیاس خان نے وفاقی دارالحکومت کے ایک اہم تجارتی مرکز میں اسلامی بینکنگ برانچ کھولنے پر بینک آف خیبر کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ برانچ تاجر برادری کو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور نئی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مصنوعات فراہم کرے گی۔ انہوں نے بینک کی مسلسل کامیابی کو آگے بڑھانے کے لیے بینک آف خیبر کی قیادت کی بھی تعریف کی اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی گلفراز نے راست اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح کرنے پر چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک آف خیبر 1991 میں صوبائی قانون ساز اسمبلی سے منظور کردہ ایک ایکٹ کے ذریعے قائم کیا گیا تھا اور اسے ستمبر 1994 میں شیڈو ل بینک کا درجہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر طویل عرصے سے کاروباری اور تجارتی حلقوں سے وابستہ ہے اور تمام شعبوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر صوبائی اور قومی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بینک اب ایک اے گریڈ کمرشل بینک کا درجہ رکھتا ہے اور ملک بھر میں اس کی 179 شاخیں کام کر رہی ہیں جن میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اپنی اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح بینک آف خیبر کی ترقی اور توسیع کے سفر کی طرف ایک اور سنگ میل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پراستحکام دیکھا گیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، گزشتہ ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
-
اوگرا کی سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت
-
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا
-
ْ2030 تک آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 437 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ‘نجم مزاری
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے
-
اسٹیٹ بینک نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی
-
مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ،فارمی انڈوں بھی مہنگے
-
ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
-
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.