عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1758ڈالر سے گھٹ کر1751ڈالر ہو گیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:35

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1758ڈالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1758ڈالر سے گھٹ کر1751ڈالر ہو گیا مگر اسکے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا600روپے اور دس گرام سونا342روپے مہنگا ہو گیا جس کے باعث ایک تولہ سونا1لاکھ12ہزار900روپے سے بڑھ کر1لاکھ13ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت96ہزار794روپے سے بڑھ کر97ہزار136روپے پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر سستا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے اور دس گرام سونا172روپے مہنگا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :