جدہ کا کامیڈی کلب تھیٹر دوبارہ کھل گیا

اتوار 26 ستمبر 2021 14:50

جدہ کا کامیڈی کلب تھیٹر دوبارہ کھل گیا
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کامیڈی کلب تھیٹر کو دوبارہ کھول دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈی کلب کے کامیڈین اور کنٹینٹ منیجر ماجد العمودی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے کامیڈی کلب تھیٹر کو تقریبا 500 دنوں تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم جدہ میں سمر سیزن فیسٹیول کی سرگرمیوں میں سے ایک ہیں اور ہفتے میں 4 دن براہ راست شو کرتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ کامیڈی کلب 25 ستمبر کو موسم گرما کا سیزن ختم ہونے کے بعد مستقبل کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جدہ کے الشامل تھیم پارک میں واقع کامیڈی کلب 2012 میں قائم کیا گیا