عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی میں کمی کا خدشہ

اتوار 26 ستمبر 2021 15:30

عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی میں کمی کا خدشہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) کوویکس کے انڈیپینڈنٹ ایلوکیشن آف ویکسنز گروپ(آئی اے وی جی) نے 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے فراہمی کے اندازے میں 25 فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گروپ بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کے حوالے سے دوطرفہ سودوں کی ترجیحات، برآمدی پابندیوں اور بعض ممالک کی جانب سے اپنی بالغ آبادی کو بوسٹر خوراک دینے کے فیصلوں پر بھی تشویش میں مبتلا ہے۔

ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ آئی اے وی جی وبائی مرض کے ارتقا اور اس کے صحت، سماجی اور معاشی اثرات کے بارے میں بہت فکرمند ہے اور کوویکس شراکت داروں کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ 19 ویکسین تک رسائی میں درپیش مشکلات کے بارے میں حکومتوں، مینوفیکچررز اور اسٹیک ہولڈرز کا شعور بیدار کرنے کے لیے متعلقہ فورم پر اہم پیغامات بھیجے جائیں۔

(جاری ہے)

ائی اے وی جی جنوری 2021 میں عالمی ادارہ صحت نے قائم کیا تھا جو 12 اراکین پر مشتمل ہے۔یہ اراکین اپنی ذاتی اور آزاد حیثیت میں کوویکس فیسیلٹی کی سہولت کے تحت ویکسین کی دستیابی پر اسے مختص کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ آئی اے وی جی کو کوویکس کو ویکسن کی کم فراہمی پر تشویش ہے اور ویکسین کی مساوات اور شفافیت کو ترجیح دینے، مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور سپلائی شیڈول کے ساتھ ساتھ ویکسین تک رسائی کے منصوبوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک، مینوفیکچررز، ویکسین تیار کرنے والے اور اعلی کوریج والے ممالک کی ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔

بعض کمزور، قوت مدافعت سے متاثرہ آبادیوں کی حفاظت کے لیے اضافی خوراکوں کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے آئی اے وی جی نے تجویز دی کہ ممالک اپنی آبادیوں کو بوسٹر ڈوز کے انتظام سے متعلق پالیسیوں کو نافذ کرنے سے پہلے مزید شواہد اکٹھا کریں اور ان کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :