Live Updates

وزیراعظم عمران سے جلال محمود شاہ کی سربراہی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وفد کی ملاقات

بحریہ ٹاون واقعے کی تحقیقات اور غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی زمین کی چھان بین کروانے کا مطالبہ

پیر 27 ستمبر 2021 20:55

وزیراعظم عمران سے جلال محمود شاہ کی سربراہی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے پیر کو گورنرہاؤس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وفد نے سید جلال محمود شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی ۔وفد میں نائب صدر اعجاز سامٹیو ،جگدیش آہوجا ،جنرل سیکرٹری روشن برڑو شامل تھے ۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وفد نے مختلف معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹاون واقعے کی تحقیقات کر ائی جائیں اور غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی زمین کی چھان بین کروائی جائے۔ 4 مئی 2018 کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔

(جاری ہے)

۔بحریہ ٹاون کراچی کی غیر قانونی توسیع 24,571 ایکڑ میں سے 16,896 ایکڑ تک روکا جائے جس کی سپریم کورٹ نے تصفیہ کی شرائط پر توثیق کی ہے۔۔ بحریہ ٹاون کراچی اور سندھ حکومت کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کے 6 جون کے پر امن دھرنے کو نقصان پہنچانے اور اس کا رخ موڑنے کے لئیے بحریہ ٹاون کراچی میں تخریب کاری اور آگ لگانے والے پس پردہ عناصر اور چھپے ہوئے ہاتھوں کو تلاش کر نے کے لئیے وفاقی تحقیقاتی اداروں کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ ۔ 6 جون2021 بحریہ واقعے پر تمام پر امن مظاہرین کے خلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات کو ختم کرنے کے لئیے آزاد وفاقی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات