تمام ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

تمام ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سول ایوی ایشن نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز عملیکو ٹکٹس پر اب ایمبارکیشن چارجز دینا ہوں گے، ڈومیسٹک پروازوں پر 500روپے ایمبارکیشن فیس اداکرناہوگی جب کہ بین الاقوامی پروازوں پر1500 روپے فی ٹکٹ پرادا کرنا ہوں گے۔

سی اے اے نے ایمبارکیشن چارجز وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق یکم اکتوبر سے سروس چارجز کے فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا، پہلے یہ چارجز قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے مسافروں سے وصول کرتی تھی۔

(جاری ہے)

اندرونِ ملک چارجز 500 روپے فی مسافر وصول کیئے جاتے ہیں جبکہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے 1500 روپے فی کس لیئے جا تے ہیں۔

صرف اسلام آباد اور ملتان سے بیرونِ ملک جانے والوں سے 2 ہزار روپے ایمبارکیشن چارجز کی مد میں وصول کیئے جاتے ہیں۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرایئرپورٹس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے معاملے پر ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی آج(بدھ) آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے۔ترجمان نے بتایاکہ ایئرپورٹس، ایئرلائن ، ہوابازی کے شعبے سے مسائل سنے جائیں گے آن لائن کچہری صبح ساڑھے 10 سے دوپہر ساڑھی12بجے تک ہوگی، عوام سی اے اے آفیشل فیس بک پیج پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :