وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت متحد ہے ، ناراض ارکان کے تحفظات دور کریں گے، صوبہ میں سیاحت کے منصوبوں کے لئے خطیر رقوم مختص کی ہیں، وزیر ریونیو بلوچستان
منگل 28 ستمبر 2021 13:02
(جاری ہے)
موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں متحداور مضبوط ہے اور اس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔جتنے ترقیاتی کام گزشتہ تین سالوں میں موجودہ حکومت کی قیادت میں ہوئی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جیسے تین سال پورے کیے اسی طرح مزید دوسال بھی پوری کریں گے۔
پارٹی کے ان لوگوں کی ناراضی اتنی زیادہ نہیں کہ ان کو منایا نہ جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے دیگر اراکین ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز سے ناراض ارکان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملے کو نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ کوششیں جلد رنگ لے آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ پیر غائب کے سیاحتی مقام پر سیاحوں کے لئے سہولیات مہیا کر دی ہیں۔ ہنہ اوڑک کے لیے دو رویہ سڑک کی تعمیر پر کام جاری ہے‘سیاحتی مقام شابان کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرکے اس کی ماسٹر پلاننگ کر رہے ہیں۔وادی شابان میں 50ملین کی لاگت سے ایکوٹورزم ہٹس، ہربوئی،شینگھر اور کوژک میں 100ملین کی لاگت سے ٹورزم کیمپئن ویلیجز کے قیام کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ہاؤس اور ریسٹ ایریا کی تعمیر کے لیے 300ملین مختص کئے گئے ہیں۔میاں غنڈی پارک کی توسیع منصوبے پر 115ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔پیر غائب بولان، مولہ چٹوک، کرخسہ، زیارت میں سیاحوں کے لئے روڈز، واکنگ ٹریکس،کیمپنگ ایریا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی گروتھ اور فروغ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور صوبے کی آمدن میں اضافہ بھی ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.