میونسپل کمیٹی شیرانی کے نئے ایڈمنسٹریٹر عبدالکریم شیرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر دفتری امور اور کام شروع کردیا

منگل 28 ستمبر 2021 20:33

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) میونسپل کمیٹی شیرانی کے نئے ایڈمنسٹریٹر عبدالکریم شیرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر دفتری امور اور کام شروع کردیا، عوامی سماجی حلقوں نے نئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شیرانی عبدالکریم شیرانی کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شیرانی کی تعیناتی سے سالوں سے غیر فعال اور لاوارث میونسپل کمیٹی شیرانی فعال ہوگی اور میونسپل کمیٹی کی فعالیت میں اہم کردار ادا کرینگے، نئے تعینات ایڈمنسٹریٹر عبدالکریم شیرانی نے کہا کہ شیرانی میرا گھر ہے میونسپل کمیٹی شیرانی ایک نوزائیدہ ادارہ ہے اور ادارہ مختلف مسائل سے دو چار ہیں جن کو حل کرنے کے لئے کوشش کی جائیگی سرکاری فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی شیرانی کے تمام اثاثہ جات کو رولز کے مطابق قابل انکم بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی، چارج سنبھالنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر عبدالکریم شیرانی نے سٹاف کے ہمراہ ٹاؤن مارکیٹ کا معائنہ کیا اور تمام اثاثہ جات اور دکانوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اور پراپرٹی رولز 2019 کے مطابق مسابقتی بنیادوں پر رینٹ پر دی جائیگی جن سے میونسپل کمیٹی شیرانی کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :