نریندر مودی کا بھارت ہٹلر کے جرمنی جیسا لگنے لگا ہے، اسرائیلی اخبار نے بھی مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا
ایک طرف مودی مسلم شدت پسندی کے خدشات بتاتا پھر رہا ہے، دوسری طرف مودی کے بھارت میں اقلیتیں ہندو شدت پسندی سے دوچار ہیں، اسرائیلی اخبار میں مضمون
دانش احمد انصاری منگل 28 ستمبر 2021 21:18
(جاری ہے)
’دیباشیش رائے چودھری نے اس آرٹیکل میں لکھا کہ نریندر مودی کا بھارت ہٹلر کے جرمنی جیسا لگنے لگا ہے، ایک طرف مودی مسلم شدت پسندی کے خدشات بتاتا پھر رہا ہے، دوسری طرف مودی کے بھارت میں اقلیتیں ہندو شدت پسندی سے دوچار ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق مودی افغانستان میں طالبان حکومت کو بھی خطے کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے، لیکن مودی کی اپنی جماعت مسلم کش واقعات میں ملوث ہے، مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو شدت پسندی کا سامنا ہے اور مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد عام ہوگیا ہے۔مودی کے بھارت کے اس تجزیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اتنا عام ہو چکا ہے کہ خبر کی زینت بھی نہیں بنتا۔اس سے قبل ایک غیرملکی اخبار کا یہ لکھنا بالکل بجا تھا کہ،’’مودی کی مسلسل خاموشی لوگوں کو یہ اشارہ دے رہی ہے کہ نہ تو وہ شدت پسند عناصر کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور نہ ہی کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ بھارت کے غیرجانب دار تجزیہ کاروں کا یہ خیال ہے کہ ایسی صورت میں جب بھارت بین الاقوامی سطح پر اپنے کردار کو مضبوط کرنا چاہتا ہے، ملک کے اندر سے شدت پسندی اور مذہبی انتہاپسندی کی خبروں کا سامنے آنا اُس کے لیے اچھاشگون نہیں ہے۔بھارت میں مودی کی حکومت بننے سے پہلے ہی وہاں کے روشن خیال دھڑوں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاسی راہ نماؤں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر مودی برسراقتدار آئے تو سیکولر بھارت کی پہچان کو شدید دھچکا پہنچے گا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ بات سچ ثابت ہوئی اور آج مودی سرکار اپنے داخلی بحران سے آنکھ چرا کر بھارتی عوام کو جنگی جنون کی طرف دھکیلنے میں مصروف ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.