گرفتارڈاکوکوساتھیوں کی چھڑوانے کی کو شش،ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک ہوگیاساتھیگرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 اکتوبر 2021 11:31

گرفتارڈاکوکوساتھیوں کی چھڑوانے کی کو شش،ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک ..
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک وسیم) دوران ڈکیتی گرفتارڈاکوکوساتھیوں کی چھڑوانے کی کو شش،ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک ہو گیاساتھی گرفتار۔ واضح رہے کہ گزشتہ دورز قبل سمندری روڈ پرڈکیتی کے دوران مذاحمت پر دوکاندار کو شدید زخمی کرنے والے ڈاکوؤں کو سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا تھادکاندار سے مذاحمت پرشدیدزخمی ہونے والے ڈاکو الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کیاگیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا تھاجبکہ چک نمبر 553 گ ب تاندلیانوالہ کے دوسرے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جس کو گزشتہ رات دیگر ملزمان کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ مونگی روڈ پر”انی پلی“ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فیاض عرف چھلا شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ بھی ہلاک ہوگیا اس طرح ڈکیتی میں ملوث دونوں ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث بیان کئے جاتے ہیں سٹی پو لیس نے ساتھی پر حملہ کر کے فرار ہو نے والوں میں سے ایک ملزم الطاف حسین سکنہ 241  رب فیصل آ باد کو گرفتار کرلیا جس کو تھانہ سٹی گوجرہ منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے۔