ریڈیو پاکستان بہاول پور کے معروف کمپیئر محمد اجمل ملک(مرحوم) کی یاد میں آواز فورم پاکستان،سرائیکی شعرا حقوق کونسل بہاول پور اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور کے اشتراک سے رشیدیہ آڈیٹوریم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان بدھ 6 اکتوبر 2021 12:18

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق لیجنڈ آرٹسٹ، عشقِ رسول کے پیکر، شعروادب کی تاریخ میں منفرد شناخت کے حامل، سحرانگیز زبان وبیان کے مالک، حمد و نعت کے سٹیج پر چہکنے والے نامور نقیب، بانی بزمِ ثنائے خیرالوریٰ، مرکزی صدر عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاولپور(رجسٹرڈ)، اسیر بحالی صوبہ بہاول پور، حافظ قرآن اور ریڈیو پاکستان بہاول پور کے پی بی ایکسی لینس ایوارڈ یافتہ آؤٹ سٹینڈنگ کمپیئر جناب اجمل ملک مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرنے والی اور شریک نمایاں شخصیات میں تابش الوری، حبیب اللہ بھٹہ، ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر، حسین احمد مدنی،  ساجد حسن درانی، پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، ملک اللہ بخش کلیار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان، پیر سید اصغر شاہ گیلانی سابق تحصیل ناظم لودھراں، سجاد احمد بری پروگرام منیجر، محترمہ شہناز حسن، سعید طاہر صدر آواز فورم، احمد حسن اعوان، زبیر ربانی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل، ڈاکٹر شاہد بیگ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں ممتاز احمد رحیم یار خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سہیل کامران، ملک ذکاء اللہ پروگرام آفیسر آرٹس کونسل،دیوانہ بلوچ صدر سرائیکی شعراء حقوق کونسل، مفتی محمد کاشف سعیدی، مولانا مطلوب احمد، محمد افضل صابری، سہیل پاشی، ارشد بھٹی، محترمہ عطیہ منیر، محترمہ اُم سلمیٰ، رب نواز سعیدی،خادم حسین مخفی، مجیب بخاری اور لاہور سے آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم نواز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)


 شعیب احمد شیخ، سعید احمد، بلال بھٹی اور ریاض حسین بھٹہ آواز فورم کے زیر اہتمام اس تعزیتی ریفرنس میں قدم قدم پر معاون و رہنما رہے۔
ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سینئر پروڈیوسر محمد کاشف خان، اسجد علی عارف اور پی ٹی وی کی ٹیم بھی مختار انجم کی سربراہی میں تعزیتی ریفرنس میں ساتھ موجود تھی۔ سامعین کی نمائندگی فورٹ عباس سے عبدالقیوم عابد، چولستان سے آئے ہوئے محمد اجمل نفیس کٹہ اور ملک الطاف احمد چولستانی سمیت کہروڑپکا، راجن پور، وہاڑی، اور میلسی سے تشریف لانے والے متعدد لسنرز نے کی۔

آواز فورم کے ممبران سمیت شہر کی دیگر سماجی شخصیات بھی تعزیتی ریفرنس میں شریک تھیں۔اس موقع پر امریکہ میں مقیم ریڈیو پاکستان بہاولپور کے دیرینہ دوست سرفراز ملک، لاہور سے ڈاکٹر اعجازِ طارق اور شہناز شیخ، اسلام آباد سے عرفان جمیل آڈیو پیغامات کے ذریعے شریک ہوئے، الطاف حسین شاہ کی حاضری بھی اجمل ملک صاحب کی محبت کی دلیل کے طور پر ہوئی۔


 اجمل ملک (مرحوم) کے فرزند پی ٹی وی نیوز کے سینئر پروڈیوسر شاہد اجمل نے بھی تعزیتی ریفرنس میں اپنے جذبات کااظہار کیا جس سے شرکاء آبدیدہ ہوگئے۔
بہاول پورشہر میں دن ایک بجے سے رات ایک بجے سڑکوں کی مبینہ بندش اور مختلف علاقوں میں موبائل کے سگنلز بندش کے باوجود بہاول پور روہی چولستان سمیت فورٹ عباس اور دوردراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اجمل ملک سے محبت کرنے والے دانشور، سیاستدان، علماء کرام، عزیز و اقارب اور بالخصوص براڈکاسٹنگ کے شعبے سے وابستہ سینئر افسران اور صداکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


”آواز فورم“ نے اس تعزیتی ریفرنس میں شریک تمام دوستوں،معززین شہر اور ریڈیو پاکستان بہاول پور کا تہہ دل سے شکر ادا کیا۔آواز فورم نے ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سٹیشن ڈائریکٹر تسلیم لنگاہ کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا،
 مرحوم اجمل ملک کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی ریڈیو رپورٹ آج اردو پرائم ٹائم میں نشر ہوئی جسے سینئر پروڈیوسر محمد کاشف خان نے تیار کیا۔ اس موقع پر آواز فورم کے صدر سعید طاہر نے ریڈیوپاکستان بہاول پور کے تمام سٹاف، آرٹسٹوں، پریس، الیکٹرانک میڈیا خاص طور پر PTV  سمیت روزنامہ خبریں بہاول پور کا پرخلوص شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجمل ملک کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس کے پیغام کو ملک بھر میں اجمل ملک کے مداحوں تک پہنچانے میں مدد کی۔