وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب کی ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت

بدھ 6 اکتوبر 2021 20:52

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کردی ہے۔بدھ کو یہاں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد عدالت پیش ہوئے۔ نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کروایا اور استدعا کی کہ عدالت سعید احمد، منصور رضا، نعیم محمود کی بریت درخواستیں مسترد کرے۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ نیب جواب پر جرح کیلئے وقت دیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، سماعت جلد رکھی جائے۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔