ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب کاڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) کا دورہ

جمعرات 7 اکتوبر 2021 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آر سی کے عہدیداروں اور درخواست گزاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ نے ڈی آر سی کے اراکین سے انکے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے ضلعی مصالحتی کونسل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لی جبکہ ریجنل پولیس آفیسر طاہر ایوب نے ڈی آر سی ممبران کی طرف سے سامنے آنے والے مسائل کے فوری حل کے حوالے سے متعلقہ پولیس حکام کوموقع پر ہدایات جاری کئے۔

ڈی آری سی کے دورے کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں کے تنازعات کے حل کیلئے قائم مصالحتی کونسل (ڈی آر سی)کے احسن کردار کی بدولت تھانوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بتدریج کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی آر سی پختون روایات کی جرگہ نظام کا آئینہ دار ہے جسکے متوازن فیصلوں سے عوام کو انکی دہلیز پرمفت انصاف کی فراہمی ہر ممکن حد تک یقینی بنائی جارہی ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر طاہر ایوب نے تنازعات کے خاتمے میں ڈی آر سی کے مسلمہ کردار اور ممبران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ضلع کی سطح پر قائم مصالحتی کونسل سے رجوع کرنے کیلئے لوگوں کو شعور دینے اور ان کو اس جانب متوجہ کرنے پرمزید توجہ دی جائے تو لوگوں کو مقامی طور پر مفت اور سہل انصاف کے حصول اور تنازعات کو بروقت نمٹانے کی سہولت حاصل ہوگی جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے جہاں لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی وہاں عدالتوں پر بھی مقدمات کا بوجھ کم ہوگا جس سے دوسرے مقدمات کو جلد نمٹانے کے مواقع ملیں گے۔ ریجنل پولیس آفیسر طاہر ایوب نے اس موقع پر ہدایت کی کوشش کی جائے کہ ہر تھانے کی سطح پر یہ سہولت دستیاب ہو اور عوام کا ڈی آر سی پر اعتماد بڑھے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے تنازعات انہی کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :