سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹر جاوید عباسی سے اظہار تعزیت و افسوس

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 13:53

سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹر جاوید عباسی سے اظہار تعزیت و افسوس
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایبٹ آباد میں سینیٹر جاوید عباسی سے اظہار تعزیت و افسوس کیا ہے ۔ہفتہ کو سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر جاوید عباسی سے انکے آبائی گائوں ایبٹ آباد میں والد اور بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے کہاکہ سینیٹر جاوید عباسی کے چھوٹے بھائی سعید عباسی کی اچانک وفات پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے، رحمان ملک نے جاوید عباسی سے انکے والد کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کی۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر جاوید عباسی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، اللہ تعالیٰ جاوید عباسی اور تمام غمزدہ خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :