سکھر ایکسپریس کے اے سی سلیپر مسافروں کے لئے اخبارکی مفت فراہمی شروع کردی گئی.ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر ڈویژن شعیب عادل

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 9 اکتوبر 2021 17:04

سکھر ایکسپریس کے اے سی سلیپر مسافروں کے لئے اخبارکی مفت فراہمی شروع ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) سکھراورروہڑی اسٹیشن پر پراٸیوٹ پارٹی کے تعاون سے مسافروں کے لئے مفت وائی فائی سروس کو مزید بھتر انداز میں شروع کیا جارہا ہے۔دوسرے مرحلے میں یہ سروس سکھرڈویثرن کے دیگر اسٹیشنوں پر بھی شروع کی جائے گی۔جبکہ سکھرایکسپریس اے سی سلیپر کے مسافروں کے لئے دوران سفر مفت چائے جبکہ موسم سرما میں سبزچائے اور کافی کی فراہمی بھی شروع کردی جائے گی۔

ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر ڈویثرن شعیب عادل نے کہا ہے کہ سکھرایکسپریس اے سی سلیپر میں سفر کرنے والے ضلع سکھرودیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں بلخصوصی تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکھر سے کراچی کے درمیان چلنے والے سکھر ایکسپریس کے اے سی سلیپر کے مسافروں کے لئے مفت اخبار کی سروس شروع کردی گئی ہے جسے مسافروں نے بہت زیادہ سراہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے مزید کہا  سکھرڈویثرن کی جانب سے ایک دوروز میں سکھر اور روہڑی کے اسٹیشن پر ایک پراٸیوٹ پارٹی کے تعاون سے مسافروں کے لٸے مفت تیزرفتار وائی فائی سروس شروع کی جارہی ہے جسکا مقصد روہڑی اور سکھر اسٹیشن پر موجود مسافر اپنی ٹرینوں کے ریلوے ایب کے ذریعے درست معلومات حاصل کرسکے اور ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافر نیٹ کی سہولت کے ذریعے اپنے کاروبار ی حضرات اوردوست احبات اور اپنے اہل خانہ سے موبائل فون کے ذریعے جڑے رہے۔

ڈی ایس سکھر شعیب عادل نے واضح کیا کہ سکھر اور روہڑی اسٹیشن کے بعد دوسرے مرحلے میں سکھرڈویثرن کے دیگر اسٹیشنز تک مفت وائی فائی سروس کے داٸرہ کو بڑھایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاں کہ روہڑی جنکشن اور سکھر اسٹیشن سمیت سکھرڈویثرن کے تمام ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مسافرٹرینوں میں سوار مسافروں دوران سفر کسی بھی مسئلے کے فوری تدارک اور دوران سفرمسافروں کو تمام تر سفری سہولیات کی فراہمی انکی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ریل عملہ کی مسافروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔