حیران ہوں ای سی ایل میں نام کے باوجود 17 ممالک جاچکا ہوں، یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:13

حیران ہوں ای سی ایل میں نام کے باوجود 17 ممالک جاچکا ہوں، یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باوجود 17 ممالک کے دوروں پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں سیمینار سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں ای سی ایل میں نام کے باوجود 17 ممالک جاچکا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، صحافت پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، صحافیوں کے جائز تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں۔