عالمی پوزیشن میںبہتری پر پی آئی اے کی اگلے گریڈ میں ترقی

اتوار 10 اکتوبر 2021 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا )نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو اگلے درجے میں ترقی دے دی۔ایسوسی ایشن نے پی آئی اے کی کارکردگی کا اعتراف کیا جس کے باعث قومی ایئرلائن کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیٹا کی ترسیل اور معیار کو اپنانے پر پی آئی اے کو این ڈی سی گریڈ فور سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے مطابق این ڈی سی فور مسافر کو سامنے، وائی فائی اور کھانے کی بکنگ الگ الگ کرنے کی اجازت فراہم کرتاہے۔ پی آئی اے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیٹا پر مبنی این ڈی سی کے گریڈ 5 تک پہنچ چکا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے این ڈی سی گریڈ فور تک ڈیٹا کی ترسیل کو یقین بنایا جاچکا ہے، پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاردگی کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہے۔