ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے حریم شاہ کو بھی رنجیدہ کردیا

ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے مخالفین کو چپ کروایا، ان کا نام سن کر آج بھی دشمن کانپ جاتا ہے، ویڈیوپیغام

پیر 11 اکتوبر 2021 19:49

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے حریم شاہ کو بھی رنجیدہ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر نے متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو بھی رنجیدہ کردیاہے۔ترکی میں موجود حریم شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر قدیر کی انتقال کی خبر سن کر رنجیدہ ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان پاکستان کی خدمات کا اعتراف ہم سے کرتے ہیں اور ان کے کارناموں سے ہم سب ہی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے مخالفین کو چپ کروایا، ڈاکٹر قدیر خان کا نام سن کر آج بھی دشمن کانپ جاتا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر قدیر کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور ڈاکٹر قدیر کے جنت میں اعلی مقام کی دعا بھی کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاکستان کو ایسے عظیم لیڈر بھی عطا فرمائے۔