بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر ورکشاپ کا انعقاد۔

Imran Malik عمران ملک منگل 12 اکتوبر 2021 12:12

بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے پولیس میں جدید ٹیکنالوجی ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے پولیس میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام  کیا گیا ۔  ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں منعقدہ ورکشاپ میں ڈی ایس پی سے اے ایس ائی رینک کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

  ورکشاپ میں ڈاکٹر پیر سہیل سرہندی نے پولیس اصلاحات اور پولیسنگ میں بہتر  پولیس رویے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم۔کرتےبہوئے مختلف اقدامات کے بارے میں اگاہ کیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر  امتیاز علی بروہی  نے پولیس میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے جامع معلومات ںفراہم۔کی اس موقع پر انھون نے ملکی اور عالمی سطح پر مختلف ٹیکنالوجیوں کے استعمال اور اسکے نتیجے میں ہونے والی بہتر تفتیش سے اگاہی دی ۔

(جاری ہے)

۔ڈاکٹر امتیاز بروہی نے بتایا کہ بعض چھوٹے اقدامات سے تفتیش میں بہت زیادہ جدت اور فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے، جس سے کیسز بہتر انداز میں عدالت میں ہیش کئے جاسکتے ہیں۔ ورکشاپ میں بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے بھی شرکت کی اور اہلکاروں کو ٹیکنالوجی کی استعمال کی اہمیت اور اسکے مثبت اثرات کے حواالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

ورکشاپ میں پولیس افسران کو  جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت اور  انھیں ملکی اور عالمی سطح پر استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر  پولیس اہلکاروں کو  جدید ٹیکنالوجی کے استعمال  کے بارے میں تفصیلی طور پر اگاہ کیا کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہتر انداز میں تفتیش میں مددگار ہوسکتا ہے۔

  ورکشاپ کے انعقادکو ایس ایس پی ٹھٹہ  ڈاکٹرعمران خان نے سراہتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب ورکشاپ کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے اس سے پولیس  کے جوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ یقینا یونیورسٹی کی یہ کاوش بہتر پولیسنگ کےلئے ایک انتہائی مثبت کوشش یے۔ بعد ازان شرکاء کو ایس پی ٹھٹہ اور وائس چانسلر بیگم نصرت  بھٹو وومین یونیورسٹی نے سرٹیفیکیٹ تقسیم۔کئے