کاشتکاروں کوچارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کا مشورہ

منگل 12 اکتوبر 2021 15:03

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) کاشتکاروں کوچارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ چونکہ لشکری سنڈی سبز چارے کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا کاشتکار چارے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں تاکہ لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہ کر فی ایکڑ زائد پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق برسیم وغیرہ کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی کاشت کیلئے بھاری میر ا یا قدرے ہلکی میرازمین کاانتخاب کریں اور اسے3 سے4 مرتبہ ہل و سہاگہ دیکر2 سے3 ٹرالیاں فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مکس کر لیا جائے تاکہ ذرخیز زمین تیار ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایکڑ کاشت کیلئے 8کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کاشت کرنااشد ضروری ہے۔

انہوں نے بتایاکہ لشکری سنڈی پتوں کو کھا کر چٹ کر جاتی ہے اس لئے اس کے خاتمہ اور پروانوں کی تلفی کیلئے روشنی کے پھندے لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر لشکری سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرجائے تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے 125سے 140 ملی لیٹر فی ایکڑ سٹیوارڈ کاسپرے بہتر نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :