ڈاکٹر عبد القدیر قوم کے اصل ہیرو ہیں طالبعلم انکی ملک کےلئے بے لوث خدمات سے سبق سیکھیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین وائس چانسلر بیگم نصرت! بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر

Imran Malik عمران ملک منگل 12 اکتوبر 2021 17:25

ڈاکٹر عبد القدیر قوم کے اصل ہیرو ہیں  طالبعلم انکی ملک کےلئے بے لوث ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ملک کا اثاثہ تھے ان کی ناقابل فراموش خدمات ہمارے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم ہیں  ۔ ڈاکٹر ثمرین حسین  نے کہا کہ مجھے اج بھی بھی وہ لمحات ذہن میں ہے جب 2001 میں سر سید یونیورسٹی جے سالانہ کانووکیشن میں  ان سے  گولڈ میڈل لیا۔

ان سے جب طالبعلموں نے ملاقات کی اور بہت اعزاز جے ساتھ اس عظیم۔

(جاری ہے)

شخصیت کے ساتھ تصاویر بنوائی تو اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انکی آنکھوں میں وہی کامیابی کی چمک تھی جو وہ ملک پاکستان کے لیے دیکھنا چاہتے تھے ۔ انکی دھیمہ لہجے اور ایک استاد کے شفقت بھرے لہجے میں گفتگو کا ایک ایک لفظ میرے ذہن میں  ہے ۔ انکی محنت اور ولولہ میرے لئے مشعل راہ ہے میری شخصیت کو مضبوط کرنے میں اس عظیم شخصیت کے کارناموں کا اہم کردار ہے کیونکہ وہ فرشتہ صفت انسان عملی تعلیم پر زور دیتے تھے۔ طالب علموں کو انکی زنگی اور کارناموں سے سبق سیکھنا چاہے کہ کس طرح اپنے وطن کےلئے تمام آسائشیں اور اعلی منصب چھوڑ کر صرف ایک عزم کہ ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا ہے  کو اپنی شب وروز کی محنت سے کامیاب کیا۔