صوبائی وزیر سعید غنی نے منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں فرنیچر سیل 50 فیصد تک کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کردیا

اس طرح کی سیل سے جہاں غریب طبقہ کو فائدہ ہوگا وہاں متوسط اور سفید پوش طبقہ بھی اس سے مستفید ہوگا، سعید غںی

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:28

صوبائی وزیر سعید غنی نے منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں فرنیچر سیل 50 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں 13 سے 17 اکتوبر تک لگائی جانے والی فرنیچر سیل 50 فیصد تک کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چوہدری ذیشان شریف گجر جنرل سیکرٹری، ملک راشد، ملک اکرم چیئرمین، ایم اقبال و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر مارکیٹ کا دورہ کیا اور سیل کے حوالے سے تفصیلات لیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال میں مارکیٹ کی جانب سے عوام کے لئے لگائی جانے والی سیل قابل ستائش ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اس طرح کی سیل سے جہاں غریب طبقہ کو فائدہ ہوگا وہاں متوسط اور سفید پوش طبقہ بھی اس سے مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ نااہل اور نالائق سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کو بدترین معاشی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مارکیٹ کی انتظامیہ اور 200 سے زائد دکانداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس صورتحال میں عوام کے لئے یہ سیل شروع کی ہے۔