بنوں،خانہ زاد مغل اور غوریوالہ ٹیموں کے مابین فٹ بال ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل میچ کاانعقاد

جمعہ 15 اکتوبر 2021 15:16

بنوں،خانہ زاد مغل اور غوریوالہ ٹیموں کے مابین فٹ بال ٹورنمنٹ کا سیمی ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) بنوں کے دور دراز علاقہ خانہ زاد مغل خیل میں خانہ زاد مغل اور غوریوالہ ٹیموں کے مابین فٹ بال ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت ملک روفیل خان تھے میچ میں طفیل مرحوم کالونی کے اونرملک شیر ولی خان اور صدان درانی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔

سیمی فائنل میچ خانہ زاد مغل اور غوریوالہ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں 35 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کاسیمی فائنل میچ غوریوالہ نے ایک گول کی برتری سے جیت لیا ،گراؤنڈ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔  اس موقع پر مہمان خصوصی روفیل خان اور خصوصی طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے ملک طفیل مرحوم کالونی کے اونر ملک شیر ولی خان اور صدان درانی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹو گرافی کی گئی  مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں و نقد انعامات تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

  اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیل کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ہر ضلع میں مختلف کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے جہا ں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔  اس موقع پر ملک طفیل مرحوم کالونی کے اونر ملک شیر ولی خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمان خصوصی ملک روفیل خان کی خاص دعوت پر ٹورنمنٹ میں حصہ لیا خود بھی کھلاڑی رہ چکا ہوں،جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں امن ہوتا ہے اور خوشیاں راج کرتی ہیں۔

  اُنہوں نے ملک طفیل مرحوم کالونی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالونی غوریوالہ اور آس پاس کے علاقوں کے عوام کے لئے ایک خاص تحفہ ہے بے گھر افراد کے لئے اس میں اپنا گھر بنانے کا سنہری موقع ہے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی آسان ریٹ پر اس میں پلاٹ خریدسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :