ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات مکمل، شیخ شکیل ادریس بلا مقابلہ صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 17:37

ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات مکمل، شیخ شکیل ادریس ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات مکمل شیخ شکیل ادریس بلا مقابلہ صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات شیخ نعیم ہاکی اسٹیڈیم سیٹلائیٹ ٹاون میں انعقاد کیا گیا جس میں شیخ شکیل ادریس بلا مقابلہ صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری،معظم اشرف بلامقابلہ چیئرمین جبکہ میاں یوسف خیالی وائس چیئرمین،چوہدری محمدعارف سندھو سنیئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر سید منصور ناصر اوبزرور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے لاہور سے خصوصی شرکت بھی کی سید منصور ناصر نے انتخابات مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔\378