Live Updates

شاہد آفریدی کا دورہ دالوڑی و سرکوئی پایاں، کلائوڈ برسٹ متاثرین کیلئے ووکیشنل سنٹر کے قیام کا اعلان

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 18:43

شاہد آفریدی کا دورہ دالوڑی و سرکوئی پایاں، کلائوڈ برسٹ متاثرین کیلئے ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان کے سابق کرکٹر اور فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سربراہ شاہد آفریدی نے دورہ صوابی کے موقع پر گدون امازئی کے گائوں دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں حالیہ کلاڈ برسٹ متاثرین کے بچوں کے لیے ووکیشنل سنٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر سے فارغ ہونے والے بچے اپنے پاں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکیں گے اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور ٹی ایم اے ہال ٹوپی میں منعقدہ منعقدہ تقریب متاثرہ خاندانوں کو مالی امدادی چیک فراہم کیے جن کے گھر بارش اور کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے تھے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی، ٹی ایم او، اور دیگر سرکاری و فلاحی اداروں کے مائندوں نے بھی شرکت کی، شاہد آفریدی فانڈیشن کی جانب سے تقریب میں موجود 300 سے زائد متاثرہ افراد کو فوڈ پیکجز بھی دیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہد آفریدی نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

علاقہ مکینوں نے شاہد آفریدی کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے شخصیات کی حوصلہ افزائی سے عوام میں امید اور یکجہتی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان اور روس کے مابین جنگ کے دوران پاکستان کے عوام نے آنے والے لاکھوں افغان مہاجرین کو دلوں میں جگہ دیا تھا اور اس مشکل میں اپنے بھائیوں کا ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود افغان حکومت نے پاکستان کے سرحد پر جارحیت کی لیکن پاک فوج نے اس کا بھرپور جواب دے کر ان کے بیرونی تمام عزائم ناکام بنا دی اس لیئے افغانستان کو کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہے اس وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ملکر کام کریں تاکہ امن آکر صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات