الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں خطاطی کی نمائش کا انعقاد

ورکشاپ کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلاء بخشنا ہے‘ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:58

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں خطاطی کی نمائش کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں خطاطی کے فن کو نئی نسل میں فروغ بخشنے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان طلبہ و طالبات کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں کے مصوروں نے بھی شرکت کی۔اس ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلاء بخشنا ہے،کیلی گرافی کے فن کو ہماری تہذیب وثقافت میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری نے کہا کہ الحمراء کے پلیٹ فارم سے نئی نسل کے مصوروں کو اپنی مہارتیں نکھارنے کا موقع مل رہا ہے۔ایگزی بیشن آفیسر بابر مصطفی نے ورکشاپ کے شرکاء کو کیلی گرافی کی تکنیک سے آگا ہ کیا۔ ترجمان الحمراء کے مطابق ورکشاپ کو کامیاب بنانے کیلئے الحمراء کی ٹیم اپنی تمام صلاحیتیں برئوے کا ر لارہی ہے، الحمراء آرٹ میوزیم کے شاندار ماحو ل میں آج کے نوجوان مصوروں نے کیلی گرافی کی تکنیک سیکھنے کیلئے بھرپور توجہ کا مظاہرہ کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی۔