اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا کم پیمانوں والے پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن‘دو پیٹرول پمپس کو 25ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:32

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا کم پیمانوں والے پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن‘دو پیٹرول ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کا کم پیمانوں والے پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن‘دو پیٹرول پمپس کو 25ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے پتوکی شہر میں ملتان روڈ پر واقع چوہدری سرور پیٹرول پمپ بھیڈیاں اور حاجی خالد پیٹرول پمپ کے پیمانے اور مقررہ ریٹس کی چیکنگ کی تو پٹرول پمپس کے پیمانے کم اور اوورچارجنگ پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے کاروائی کرتے ہوئے حاجی خالد پیٹرول پمپ کو 10ہزار روپے اور چوہدری سرور پیٹرول پمپ کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے کہا کہ پمپوں پر پیمانوں کی کمی اور اوور چارجنگ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جہاں بھی شکایات موصول ہوں گی وہاں فوری طورپر کاروائی ہوگی بہت جلد حبیب آباد اور پھولنگر سمیت دیگر مقامات پر بھی چیکنگ کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :