بھارت ،کورونا وائرس کےمزید 15 ہزار981 نئے کیسز، 166ہلاکتیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:34

بھارت ،کورونا وائرس کےمزید 15 ہزار981 نئے کیسز، 166ہلاکتیں
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) بھارت میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار981 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد34053573سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 166 نئی ہلاکتوں کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ51 ہزار980 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ  کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی مجموعی تعداد201632 ہے جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد33399961ہوگئی ہے۔