وادی گلوان میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

کشیدگی بڑھتی رہی تو آنے والے دنوں میں اس خونریز لڑائی کی مزید ویڈیوز سامنے آ سکتی ہیں،ماہرین

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:00

وادی گلوان میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکی ایک اور ویڈیو ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) چین کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چین کے فوجیوں کے قبضے میں زخمی انڈین فوجیوں کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو گزشتہ برس گلوان وادی میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکے بعد پکڑے گئے انڈین فوجیوں کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گلوان وادی کے خونریز ٹکرا کی اس ویڈیو میں انڈین فوجیوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہوئی ہے جبکہ چینی فوجی زخمی انڈین فوجیوں کو ایک ایک کر کے سہارا دے کر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی حکومت یا چین کے کسی سرکاری ادارے نے اس ویڈیو کو جاری کرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن یہ مخصوص ویڈیو صرف چینی فوج کے پاس ہی ہو سکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین کے پاس اب بھی اس لڑائی کی اہم ویڈیوز موجود ہیں۔ اگر یہ کشیدگی بڑھتی رہی تو آنے والے دنوں میں اس خونریز لڑائی کی مزید ویڈیوز سامنے آ سکتی ہیں۔اس ویڈیو کے بارے میں انڈین میڈیا میں مکمل خاموشی ہے۔ اسے کہیں دکھایا نہیں گیا اور نہ ہی اخبارات نے اس کے بارے میں کوئی خبر یا تصویر شائع کی۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کے بارے میں کجھ لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا لیکن حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کے بارے میں جواب دے۔