Live Updates

وزیر اعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کے لیے 11 نومبر تک کی مہلت مل گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:04

وزیر اعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کے لیے 11 نومبر تک کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ وزیر اعظم کو غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے متعلق درخواست کے خلاف حکومتی اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی معاونت کے لیے مزید وقت مانگا ہے، عدالت 11 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ تحائف کیس کی سماعت کرے گی۔وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم چیلنج کررکھا ہے، گزشتہ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے تھے کہ حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں، اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں تاہم ہر تحفے کو پبلک کرنے پر پابندی کیوں اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہی حکومت کو چاہیے گزشتہ دس سالوں کے تحائف پبلک کردے۔

(جاری ہے)

حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :