منشا پاشا بھی علی گل پیر کے نقش قدم پر چلنے لگیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:19

منشا پاشا بھی علی گل پیر کے نقش قدم پر چلنے لگیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان کی معروف ادکارہ منشا پاشا کو بھی اداکار، میزبان، گلوکار و کامیڈین علی گل پیر کا رنگ چڑھ گیا ہے۔فنکارانہ صلاحیتوں سے بھر پور علی گٴْل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو یا پھر فیشن فوٹو شوٹ کا ’ری کرئیٹ‘ بنا کر اپنے فالوورز اور مداحوں کو ہنسنے کا موقع دیتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

علی گٴْل پیر کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، اس تصویر میں بھی اٴْن کا حس مزاح خوب جھلک رہا ہے اور اٴْن کے ہمراہ منشا پاشا بھی علی گل پیر کے رنگ میں ہی ڈھلتی نظر آرہی ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی گٴْل پیر اور منشا پاشا کی جانب سے میٹ گالہ 2021ء میں گلوکارہ ریحانہ اور راکی کا لٴْک ری کرئیٹ کیا گیا ہے۔

اس تصویر میں منشا پاشا نے ریحانہ بنتے ہوئے بے ڈھنگا سیاہ لباس جبکہ علی گٴْل پیر نے راکی کے فیشن کو کاپی کرتے ہوئے سندھی ثقافتی چادر ’رِلی‘ اوڑھی ہوئی ہے۔منشا پاشا اور علی گٴْل پیر کی اس تصویر نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے علی گٴْل پیر کے اس مزاحیہ ری کرئیٹ کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :