شاہ رخ اور دیپیکا کی آنیوالی فلم کنگ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی بے تابی بڑھ گئی

بدھ 6 مئی 2026 23:06

شاہ رخ اور دیپیکا کی آنیوالی فلم کنگ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل، مداحوں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم کنگ کے سیٹ سے ایک لیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے مداحوں کے درمیان فلم کے لیے جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔ویڈیو میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کو ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر مبینہ طور پر کیپ ٹاون کے خوبصورت ساحل پر فلمایا گیا ہے، جہاں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور ایک دلکش رومانوی پوز دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیپیکا سفید لباس میں ملبوس ہیں جبکہ شاہ رخ خان رنگ برنگی دھاری دار شرٹ اور سیاہ جینز میں نظر آتے ہیں۔ پس منظر میں غروبِ آفتاب کا منظر اس سین کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ایک خاص لمحے میں شاہ رخ خان اپنا مشہور بازو پھیلانے والا انداز بھی دہراتے ہیں، جس پر سیٹ پر موجود عملے کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداح ایک بار پھر اس مشہور جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔