پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مرتضی وہاب اور سعید غنی کا حکومت پر طنز

کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا، سعیدغنی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:58

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مرتضی وہاب اور سعید غنی کا حکومت پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سعید غنی اور مرتضی وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بتائیں، انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 10.49 روپے مہنگا ہوکر 137.79 فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44 روپے مہنگا 134.48 فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 10.95 روپے مہنگا 110.26 فی لیٹر ہوگیا۔انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے، یہ پی ٹی آئی ہے۔