Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے،اسماعیل راہو

تباہی سرکار عوام پر مہنگائی کا کوئی نہ کوئی بم گراتی رہتی ہے ،حکومتی ترجمان بتائیں کہ جن ملکوں میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے،صوبائی وزیر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:34

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے،اسماعیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیرجامعات،بورڈز اور ماحولیات اسماعیل راہو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

محمد اسماعیل راہونے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ تباہی سرکار عوام پر مہنگائی کا کوئی نہ کوئی بم گراتی رہتی ہے ،حکومتی ترجمان بتائیں کہ جن ملکوں میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے وہاں کے لوگوں کی آمدنی کتنی ہی انہوں نے مزید دعوی کیاکہ پاکستان سے سستا پیٹرول وینزویلا اور ایران میں عوام کو مل رہا ہے،عمران خان کی حکومت عوام کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے،وینزویلا میں اس وقت پیٹرول تقریبا 3 روپے 36 پیسے فی لیٹر(پاکستانی روپے میں)فروخت ہو رہا ہے،پیٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49پیسہ اضافہ حکومتی نااہلی اور بے حسی ہے، عمران خان کو غریب عوام کے لئے سوچناچاہئے ناکہ مافیاز کے لئے، تبدیلی سرکار عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے، موجودہ حکومت فورا مستعفی ہوجائے،مہنگائی پرکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت پیٹرول پر ٹیکسز کم کرے اور عوام کو ریلیف دے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے زرعی اجناس بھی مہنگی ہوں گی، کھاد اور یوریا کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات