سی ٹی او لاہور کی لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات ،ٹریفک امور پر تبادلہ خیال
سخت جرمانوں کے بغیر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنا ممکن نہیں‘ منتظر مہدی کی گفتگو
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سروس روڈز ٹریفک کے ہموار بہائو کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی تھیں لیکن یہ پارکنگ کے لیے استعمال ہورہی ہیں، ٹریفک مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پالیسی فیصلے کرنا ہونگے۔
اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر ، سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے سی ٹی او کو ٹریفک کے ہموار بہاؤ کے لیے مختلف تجاویز دیں ، خاص طور پر مصروف مارکیٹوں کے آس پاس جہاں ٹریفک کے مسائل کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں۔منتظر مہدی نے کہا کہ ٹریفک کو رواں رکھنا ٹریفک پولیس کا بنیادی کام ہے اور عملہ اس کے لیے اپنی بہترین کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا رہی اور محکمہ عوام میں شعور بھی پیدا کر رہا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تجارت اور صنعت کے وسیع تر مفادات میں ٹریفک پولیس سے ہرممکن تعاون کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا ہموار بہاؤ نہ صرف کاروباری لاگت کو کم کرتا ہے بلکہ ان کی منزل پر سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ مسائل موجود ہیں مگر بہرطور انہیں حل تو کرنا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہے لیکن ٹریفک پولیس اس کا انتظام اتنے اچھے طریقے سے کر رہی ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ ان کی تعریف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور کاروباری برادری کے درمیان رابطہ ضروری ہے اور ایل سی سی آئی ہمیشہ پولیس کے ساتھ رابطے کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانساں والا بازار کوون وے کرنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انارکلی ، کوٹ لکھپت ہمدرد چوک اور گجومتہ میں ٹریفک کے شدید مسائل ہیں۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے وہاں اضافی ٹریفک وارڈن تعینات کیے جائیں۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا کردار اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ ایک نظم و ضبط سے ٹریفک کا بہاؤ ایک طرف پورے معاشرے کی تصویر دیتا ہے جبکہ دوسری طرف تجارتی سامان کی نقل و حمل کا وقت کم کرکے وہ معاشی حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.