یورپی فریق چین کے ساتھ اختلافات مناسب طریقے سے حل کرنے پر تیار ہیں، صدر شی جن پنگ

بین الاقوامی صورتحال میں نئی تبدیلیاں آئی ہیں، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو بھی نئے مسائل کا سامنا ہے، یورپی کونسل کے صدر سے گفتگو

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:54

یورپی فریق چین کے ساتھ اختلافات مناسب طریقے سے حل کرنے پر تیار ہیں، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال کے آغاز سے بین الاقوامی صورتحال میں نئی تبدیلیاں آئی ہیں اور چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو بھی نئے مسائل کا سامنا ہے۔ چین اور یورپی یونین دو آزاد قوتیں اور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

دونوں فریقوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط کریں اور مشترکہ طور پر چین-یورپی یونین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

یہ چین اور یورپی یونین کے مشترکہ مفادات میں ہے۔مشیل نے کہا کہ یورپی فریق باہمی احترام کے جذبے سے چین کے ساتھ بات چیت اور رابطے کو مضبوط بنانے اور اختلافات کو مؤثر اور مناسب طریقے سے حل کرنے پر تیار ہیں۔

یورپی یونین ایک چین کی پالیسی کی پاسداری کرتی ہے ، اور یورپی یونین بین الاقوامی معاملات کو سنبھالنے میں اسٹریٹجک خود مختاری کو برقرار رکھے گی۔ یورپی یونین چین کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے ، عالمی ترقیاتی اقدامات پر تبادلے اور تعاون کرنے اور بڑے بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر آمادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :