مظفرگڑھ ؛ گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ‘ ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
ساجد علی اتوار 17 اکتوبر 2021 10:49
(جاری ہے)
دوسری جانب جائیداد کے تنازعے پر لالچی شخص نے سگے بھائی کو آگ لگا دی ، پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محض جائیداد کے تنازعے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنے ہی سگے بھائی کو زندہ جلا ڈالا ، بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا اور پھر گزشتہ روز ملزم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو آگ لگا دی ، واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، کیوں کہ اس دوران متاثرہ شخص کا 90 فیصد جسم جھلس گیا ۔ ادھر ملتان میں چارجنگ پر لگے موبائل فون کی وجہ سے خاتون جُھلس گئی ، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موبائل چار جنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر زخمی ہوگئیں ، شجاع آباد کی رہائشی ایک خاتون سعدیہ بی بی گھر میں اپنے موبائل چارجر سے موبائل چارج کرنے لگیں تو انہیں کرنٹ لگا جس سے ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ کپڑوں کو آگ لگنے سے سعدیہ بی بی جُھلس گئی جس پر انہیں فوری طور پر متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے نشتر اسپتال بھجوا دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.